تازہ ترین

رانا شمیم ن لیگ سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر رہ چکے ہیں، صاحبزادے کا انکشاف

اسلام آباد: سابق جج رانا شمیم کے صاحبزادے احمد رانا نے انکشاف کیا کہ رانا شمیم ن لیگ سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن رانا نے انکشاف کیا کہ رانا شمیم ن لیگ سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر رہ چکے ہیں، ان کی ن لیگ سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

احمد حسن رانا نے کہا کہ والد کے حلف نامے کو ابھی تک میں نے مکمل طور پر نہیں پڑھا ہے، والد واپس آئیں گے تو حلف نامے سے متعلق بات چیت کروں گا۔

رانا شمیم کے صاحبزادے سے سوال کیا گیا کہ حلف نامہ ابھی کیوں جاری کیا گیا؟ اس کے جواب میں احمد حسن رانا نے کہا کہ رانا شمیم سے پوچھنا چاہیے ابھی کیوں حلف نامہ جاری کیا گیا۔

احمد حسن رانا نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو زعم ہو کہ وہ چیف جسٹس ہیں کوئی باتیں نہ سن رہا ہو، پھر انہوں نے ثاقب نثار سے متعلق گفتگو پر کہا میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہیے۔

میزبان کاشف عباسی نے احمد حسن رانا نے سوال کیا کہ معاملہ جوڈیشل کونسل میں ہی بھجوانے کا مطالبہ تھا تو صحافی کو کیوں دیا گیا، اس پر انہوں نے کہا کہ رانا شمیم سے پوچھیں انہوں نے صحافی کو حلف نامہ کیوں جاری کیا۔

ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے کہا کہ رانا شمیم نے حلفیہ بیان سیاسی فائدے کے لیے دیا ہے، ان کے حلف نامے سے کسی کو تو سیاسی فائدہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -