جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولنگر میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور حبس بے جا میں رکھنے والے سفاک ملزم محمد حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے اہلیہ پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے نوٹس پر ڈی پی او بہاولنگر اور ان کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے رات بھر چھاپے مارتی رہی، پولیس ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کو بازیاب کرواکر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاولنگر مقدمے کی خود پیروی کریں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، خواتین پر تشدد، ہراسگی کے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں