The news is by your side.

Advertisement

کن ممالک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوتا ہے؟

کراچی: پاکستان الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے علاوہ امریکا سمیت 8 ممالک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال جاری ہے، امریکا، آسٹریلیا، بیلجیئم اور بھارت میں ای وی ایم کا استعمال ہوتا ہے۔

بھارت میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال 1982 سے ہورہا ہے، برازیل، ایسٹونیا، فلپائن اور وینزویلا میں بھی ای وی ایم کا استعمال جاری ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے انتخابی ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئیں ترامیم مسترد کردی گئیں۔

مزید پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے انتخابی ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘ آئین کے آرٹیکل 70 کی شق (3) کے تحت فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی اور بعد ازاں ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی۔

بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے چیلنج کرنے پر اس پر ووٹنگ کرائی گئی۔ تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے اور یوں تحریک منظور کرلی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں