تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں دروازے پر دستک دے کر طالبہ کو گولیاں مار دی گئیں

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان نے دروازے پر دستک دے کر لڑکی کو گولیاں مار دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 11 میں 15 سالہ طالبہ قمروش زین العابدین کو نامعلوم ملزمان نے گھر پر دستک دے کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد ڈاکٹر زین العابدین گھر پر موجود نہیں تھے، لڑکی اور اس کی والدہ واقعے کے وقت گھر پر موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے دیگر بہن بھائی ٹیوشن جاچکے تھے، ملزمان نے دروازے پر دستک دی تو لڑکی نے گیٹ کھولا تو اس کے سر پر گولیاں ماری گئیں، ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ دادو سے تعلق رکھتے ہیں، علاقے میں ایک دو لوگوں سے بعض معاملات پر دشمنی ہے، ہم خوشحال گھرانوں میں شامل ہیں، ڈکیتی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کوئی چیز لوٹ کر نہیں گئے، جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے، اطراف کے گھر، قریبی پمپ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹڈ اور ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -