تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’ووٹنگ میشن ہیک کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان‘

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیلنج کیا کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو اسے 10 لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ کئی ہیکرز کو آفس بلایا، ہیکرز کوشش کے باوجود ای وی ایم ہیک نہیں کرسکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ای وی ایم کی ہیکنگ پر 10 لاکھ روپے انعام بھی رکھا ہے، اپوزیشن سے درخواست تھی کہ کم از کم مشین آکر دیکھ ہی لے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری تیار کی گئی ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، ای وی ایم میں بیٹری نصب ہے یہ مشین چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی طور پر ہر پارٹی کا اختیار ہوتا ہے اپنے خیالات کا اظہار کرے، اپوزیشن کو ای وی ایم پر ہر سطح پر تسلی کرانے کی کوشش کرائی گئی، اپوزیشن نے مخالف برائے مخالفت کا رویہ اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جیسے یہ لوگ الیکشن کراتے رہے ہیں ویسا ہی چاتہے ہیں، انہوں نے شروع ہی سے طے کیا تھا کہ ٹٰیکنالوجی کی مخالفت کرنی ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ ہم نے محدود وسائل میں مشین بنائی اور آج قانون بھی پاس کرلیا، ہمارے اتحادیوں کو بھی ای وی ایم پر تحفظات تھے جنہیں دور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -