تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

’ایک نہیں دو انڈیا‘ویڈیو پر ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارتی کامیڈین اور اداکار ویرداس کی واشنگٹن میں ایک پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین ویرداس نے واشنگٹن میں ’دو انڈیا‘ سے متعلق پرفارمنس دی تھی جس کی ویڈیو میڈیا پر آنے کے بعد معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ویر داس کا شمار انڈیا کے بڑے اور نامور کامیڈین میں ہوتا ہے جو ملکی صورتحال کا مزاحیہ انداز میں تنقیدی مشاہدہ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

ویر داس نے ورلڈ ٹور کے دوران واشنگٹن میں ہونے والی ایک پرفارمنس کے دوران کہا کہ ’میرا تعلق انڈیا سے ہے جہاں ہم دن کے وقت خواتین کی پوجا کرتے ہیں جبکہ رات کو ان کا گینگ ریپ کرتے ہیں۔‘

سات منٹ طویل پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویر داس نے آلودگی سے لے کر صحافت اور وزیراعظم نریندر مودی کی کورونا کے خلاف کوششوں اور کرکٹ سے متعلق مسائل پر بات چیت کی۔

ویر داس نے پاکستان اور انڈیا کے مابین کرکٹ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا تعلق انڈیا سے ہے جہاں ہم جب بھی گرینز کے خلاف کھیلتے ہیں تو ہماری (رگوں) میں خون بھی نیلا بہتا ہے۔ لیکن جب بھی ہم گرینز سے ہار جائیں تو اچانک ہمارا رنگ اورنج میں تبدیل ہو جاتا ہے۔’

ویر داس نے نارنجی یا زعفرانی رنگ کا ذکر کر کے دراصل ہندو انتہا پسند جماعت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق انڈیا سے ہے جو یہ دیکھے گا اور معلوم ہوگا کہ یہ ایک بہت بڑا مذاق ہے لیکن پھر بھی یہ مزاحیہ نہیں ہوگا۔

جیسے ہی ویر داس نے ویڈیو ریلیز کی تو سوشل میڈیا صارفین نے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ عالمی سطح پر ملک کی بے عزتی کر رہے ہیں، ویر داس کے خلاف دو افراد نے تھانے میں شکایت بھی درج کروائی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کو ’سافٹ دہشت گردی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

ویر داس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وضاحت پیش کی کہ ویڈیو میں ’دو علیحدہ انڈیا پر طنز کیا گیا ہے جہاں دو مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔‘

ہر قوم میں روشن اور سیاہ، اچھا اور برا اس کے اندر پایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -