تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت، آوارہ کتوں کا نومولود کی لاش کھانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں واقع اسپتال کے باہر  کچرا کنڈی میں پڑی نومولود کی لاش نوچتے ہوئے پائے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے علاقے اشوک نگر میں قائم ڈسٹرکٹ اسپتال کے بعد سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، جسے کتے کھا رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق ان کتوں کے پیچھے اسپتال میں صفائی کا کام کرنے والا ملازم بھی بھاگ رہا تھا، جو اُن کے منہ سے لاش چھیننے کی کوشش میں تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے اس دل دہلا دینے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی۔

اشوک نگر اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر ڈی کے بھرگاوا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس حوالے سے صبح کے وقت اطلاع ملی، جس کے بعد ہم نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم والے کمرے میں منتقل کر کے پولیس کو طلب کیا۔

اس سے قبل گزشتہ برس اگست اسی طرح کا واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا، جب ایک خاندان نے نومولود کی لاش کو جلانے سے انکار کیا اور لاش قریبی کچرے خانے میں پھینک دی تھی، جسے کتے کھاتے ہوئے پائے گئے تھے۔

مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ یہ گزشتہ دو برس کے دوران چوتھا واقعہ ہے، انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اُن کے پاس یومیہ چار سو سے زائد مریض آتے ہیں جبکہ یہاں صرف 24 ڈاکٹرز اور 49 وارڈ بوائے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -