تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

روہت شرما کا چھکا، تماشائی گیند لے کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

جے پور: بھارت اور نیوزی لینڈ کے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران تماشائی کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ گزشتہ روز جے پور میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے کیوی ٹیم کو باآسانی شکست دے دی۔

تاہم میچ کے دوران ایک تماشائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے چھکا لگایا تو گیند تماشائیوں کے پاس چلی گئی، تماشائی نے گیند واپس اسٹیڈیم میں پھینکنے کے بجائے اسے اٹھایا اور لے کر بھاگ گیا۔

اسٹیڈیم میں موجود افراد اس شخص سے بال چھوڑنے کا کہتے رہے لیکن وہ شخص بنا کسی کی بات سنے بھاگتا چلا گیا۔

بھارتی شہری کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر اور تیسرا 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -