تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

70 سالہ سعودی شہری نے اسکول میں داخلہ لے لیا

علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، سیکھنے کا عمل عمر بھر جاری رہتا ہے، انسان زندگی کی آخری سانس تک کچھ نہ سیکھتا ہی رہتا ہے۔

سعودی عرب کی صبیا کمشنری کے ایک 70 سالہ معمر شہری صالح مفرح المصغری نے یہ بات اس وقت سچ ثابت کردی جب انہوں نے ثانوی اسکول کی دوسری جماعت میں داخلہ فارم جمع کرایا۔

المصغری، صبیا کے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر طالب علم ہیں-

سعودی شہری کا مقصد نہ کوئی عہدہ حاصل کرنا ہے اور نہ ہی تعلیم کے ذریعے کسی پیشے کا انتخاب بلکہ ان کا صرف ایک مقصد ہے اور وہ ہے تعلیم مکمل کرنا ہے۔

المصغری نے بتایا کہ جب میں نے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس کے پرنسپل کو ثانوی اسکول کی دوسری جماعت کے داخلے کا فارم پیش کیا تو انہوں نے خوش دلی سے خیرمقدم کیا اورمیرا حوصلہ بڑھایا، انہیں تعلیم مکمل کرنے کے حوالے سے میرا عزم اچھا لگا۔

معمر شہری المصغری نے صبیا میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خرمی کا بھی شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا ہے کہ ان کے تعاون کی بدولت ہی مجھے تعلیم مکمل کرنے کا موقع ملا ہے۔

یاد رہے کہ چاچا صالح المصغری ایک عسکری ادارے میں ملازم تھے وہاں سے ریٹائر ہوچکے ہیں، وہ سوشل میڈیا کےشوقین ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سماجی رابطہ وسائل کو اچھا خاصا وقت دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -