تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت کے مشہور نوجوان گلوکار کا اسلام کی خاطر موسیقی چھوڑنے کا اعلان

بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر موسیقی کی دنیاکو خیرباد کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار (ریپر) روحان ارشد نے تین روز قبل اپنے ویڈیو پیغام میں موسیقی کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اسلام میں موسیقی حرام ہے، جب بحیثیت مسلمان مکمل طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل کروں گا اور آئندہ کسی بھی قسم کا میوزک نہیں کروں گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’کافی سوچ بچار کے بعد موسیقی چھوڑ کر اسلامی تعلیمات پر چلنے کا فیصلہ کیا، جس پر میں پُراعتماد اور مطمئن ہوں، آئندہ میں کسی بھی قسم کی محفلِ موسیقی یا ویڈیو میں نظر نہیں آؤں گا‘۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

روحان نے واضح کیا کہ وہ یوٹیوب پر ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مختلف موضوعات کے حوالے سے کلپ شیئر کریں گے۔

انہوں نے اس پیغام میں اپنے مداحوں اور نوجوانوں سے بھی موسیقی چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے اس شعبے کو بے کار اور وقت کا ضیاع قرار دیا۔

یاد رہے کہ روحان ارشد نے 2018 میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ریپ گانا ’میاں بھائی‘ ریلیز کیا، جس کے بعد اُن کو موسیقی کی دنیا میں ایک نہیں پہچان بھی ملی، اس ویڈیو کو اب تک 5 ارب سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں