تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایمریٹس کے بعد ایک اور ایئرلائن کا ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کے موقع پر ایمریٹس کے بعد ایک اور ایئرلائن نے ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی قومی ایئرلائن ویز ایئر نے یو اے ای کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تمام مقامات کے لیے اپنی پروازوں میں 50 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پچاس فیصد رعایتی پروازوں کے ٹکٹس اب ویز ڈاٹ کام اور ایئرلائن کی موبائل ایپ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر ویب سائٹ اور ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی مرضی کی منزل کا انتخاب کرکے ٹکٹس میں رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایمرٹس ایئر لائن کا کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

ایئرلائن نے سوشل میڈیا پر تصویری مقابلے کا بھی آغاز کیا ہے جہاں بہترین 50 انٹریز اپنے نیٹ ورک پر اپنی پسند کی منزل کے لیے مفت ریٹرن ٹکٹس جیت سکیں گے۔

سوشل مقابلے پر داخل ہونے کے لیے انٹری کرنے والوں کو یو اے ای کے تاریخی نشان کی تصویر لینا چاہیے اور اسے یو اے ای ففٹی ودھ ویز کا استعمال کرتے ہوئے جمع کروانا اور ویز ایئر کو ٹیگ بھی کرنا ہے۔

بہترین تصاویر کا انتخاب کرنے کے بعد انہیں ویز ایئر کے سوشل میڈیا چینلز پر دوبارہ پوسٹ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -