تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کراچی میں ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹریفک پولیس کے رویے سے تنگ آکر ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب رکشے ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کی مبینہ رشوت مانگنے سے تنگ آکر اپنے رکشے کو آگ لگادی۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے سبب رکشہ جل کر تباہ ہوگیا۔

رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار نے رشوت مانگی، رشوت نہ دینے پر بلا وجہ چالان کاٹ دیا گیا۔

رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ کرایے پر رکشہ چلا رہا ہوں، رشوت کہاں سے دوں، اہلکار نے کہا کہ ہاں رکشے کو آگ لگا دو۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غربت کے مارے رکشہ ڈرائیور نے سی این جی نہ ملنے پر رکشہ جلادیا تھا، پمپ سے پیٹرول خریدا اور کچھ دور جاکر رکشے پر چھڑکا اور آگ لگائی اور خودسوزی کی کوشش کی جسے شہریوں نے ناکام بنایا تھا۔

رکشہ ڈرائیور شاہد کا کہنا تھا کہ دو مہینے سے گھر کا کرایہ نہیں دیا مالک مکان گھر خالی کرنے کا کہہ رہا ہے بچوں کو تڑپتا نہیں دیکھ سکتا، شاہد کے پانچ میں سے تین بچے پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں انہیں مغرب کے بعد کچھ نظر نہیں آتا تھا۔

Comments

- Advertisement -