تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

کراچی میں پیٹرول نایاب، کئی پمپس بند

کراچی: پیٹرولیم ڈیزل ایسوسی ایشن کی ہڑتال شروع ہونے سے قبل ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس کو اسٹاک ختم ہونے پر بند کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس بند ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں عوام کے رش کی وجہ سے پٹرول پمپس پر اسٹاک بھی ختم ہوگیا۔

کورنگی، ڈیفنس، کالا پل، شاہ فیصل، صدر، ملیر، شاہراہ فیصل کے متعدد پمپس پر اسٹاک ختم ہونے کے بعد مالکان نے پمپس بند کردیے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پٹرول کابحران نہیں، ڈیلرزسے ٹیکس لیوی کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے، اُن کے جائز مطالبات کو حکومت تسلیم کرے گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی سپلائی بند کرنے پر اوگرا کا سخت نوٹس

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کون سے پمپ کھلے رہیں گے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ پٹرولیم ڈیلرز کا بھی خیال رکھےگی تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے مطالبات پورے نہ ہونے پر پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب حکومت کی زیر سرپرستی چلنے والے پیٹرولیم ادارے پاکستان اسٹیٹ آئل نے پمپس معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -