تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کراچی چڑیا گھر میں شیر کی موت پر فنکار برادری نے آواز اٹھا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کے ساتھ ہونے والے نارا سلوک کے خلاف اٹھا دی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے انسٹا اسٹوری میں کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ’یہ بہت خوفناک ہے۔‘

احسن خان نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں رسول ﷺ کی ایک حدیثِ مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک جانور کے ساتھ کیا گیا حسنِ سلوک بھی اتنا ہی قابلِ تحسین ہے جتنا کہ ایک انسان کے ساتھ کیا گیا حسنِ سلوک، جبکہ ایک جانور کے ساتھ برا سلوک کرنا اتنا ہی برا ہے جتنا کہ ایک انسان کے ساتھ برا سلوک کرنا برا ہے‘۔

جبکہ اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکراچی کے چڑیا گھر سے وائرل ہونے والی کچھوؤں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر ان کا دل رورہا ہے کہ ان کچھوؤں کو ان کے قدرتی ماحول سے نکالا گیا اور پھر یہاں ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا‘۔

اداکار احمد علی بٹ نے جانوروں کے ساتھ اس ناروا سلوک پر لکھا کہ’ خدا کے لیے! ان جانوروں کا خیال رکھیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ظلم کی انتہا ہے غریب بے بس ہے‘۔

اداکارہ انوشے اشرف نے کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پرافسوس کرتے ہوئے سوال کیا کہ’ یہ زمین پر کیا ہو رہا ہے؟

اداکارہ اریبہ حبیب نے جانوروں کے ساتھ اس سلوک پر اپنی انسٹااسٹوری پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ دل دہلا دینے والی خبر ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹریکٹر نے ادائیگی نہ کرنے پر کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک روک دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہو گئے تھے۔

بعدازاں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی، کنٹریکٹر امجد محبوب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کہ چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی۔

Comments

- Advertisement -