تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹیم سے ڈراپ عمر اکمل کی واپسی

قومی ٹیم سے ڈراپ پونے والے جارح مزاج بیٹر عمر اکمل کی قائد اعظم ٹرافی میں واپسی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دو سال سے انٹرنیشنل ٹیم سے ڈراپ جارح مزاج بیٹر عمر اکمل قائد اعظم ٹرافی میں انٹری دیں گے، عمر اکمل کو بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے ڈرافٹ کا بھی حصہ ہوں گے۔

عمر اکمل قائد اعظم اگلے مرحلے میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، عمر اکمل پی ایس ایل سیزن ون میں بھی ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نومبر 2019 سے انٹرنیشنل کرکٹ اور دسمبر 2019 سے فرسٹ کلاس کرکٹ سے باہر تھے۔

اس سے قبل عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے اپنی اچھی کرکٹ کی امید بھی ظاہر کی اور کہا تھا کہ ماضی میں جو ہوا، اسے بھلا کر آگے کی سوچ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد میری ڈومیسٹک پرفارمنس پر منحصر ہے، کہ سلیکٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی میں ایک ویڈیو پیغام میں عمر اکمل نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیا تھا، اور کہا میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔

عمر اکمل کو اجازت مل گئی

میچ فکسنگ کی پیش کش کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کے خلاف کارروائی کی تھی، عمر اکمل کو 3 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تاہم انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈکیٹر نے اسے 18 ماہ کر دیا، بعد میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ان کی اپیل پر اس میں مزید 6 ماہ کی کمی کی۔

4 اگست کو پی سی بی نے ری ہیب پروگرام کے تحت وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔

Comments

- Advertisement -