تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عدلیہ سے درخواست ہے نسلہ ٹاور گرانے کا فیصلہ نہ کریں، سلمان اقبال

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے درخواست ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کا فیصلہ نہ کریں۔

 اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نسلہ ٹاور پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب نسلہ ٹاور بن رہا تھا جب اس وقت ایس بی سی اے نے نوٹس کیوں نہیں لیا، نسلہ ٹاور میں رہنے والے غریب لوگ کہاں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی رہنماؤں کے گھروں کو ریگولائز کررہے ہیں ہمارا کیا قصور ہے، اداروں کی اجازت کے بعد ہی گھر خریدا گیا، عدلیہ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں خدارا غلط فیصلہ نہ کریں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ جو لوگ اپنی تمام جمع پونجی لگا چکے ہیں وہ کہاں جائیں گے، سندھ حکومت کو پہلے خیال کیوں نہ آیا جب زمین کی منظوری دی گئی، صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے جو بزنس کمیونٹی کو سپورٹ کرتی ہے۔

سلمان اقبال نے کہا کہ نسلہ ٹاور بنانے کی باقاعدہ منظوری دی گئی اب کیوں گرایا جارہا ہے، سندھ حکومت، عدلیہ اور پاک فوج سے درخواست کروں گا کہ نسلہ ٹاور گرانے کا فیصلہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ آج نسلہ ٹاور کے قریب بیٹھے پر امن احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -