تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بی جے پی کا مضحکہ خیز دعویٰ بے نقاب

لکھنؤ: چین سے تعلق رکھنے والے صحافی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزرا اور سرکاری ملازمین کے دعوے کو بے نقاب کر کے عوام کو حقیقت سے آگاہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دو روز قبل نوائڈا میں ایک ایئرپورٹ کا سنگِ بنیاد رکھا ہے، اس ہوائی اڈے کو بھارت کا سب سے بڑا ایئرپورٹ کہا جارہا ہے۔

مودی کی جانب سے سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنماؤں، سیاسی سرکاری ملازمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جو نوائڈا کے ایئرپورٹ کی تو نہیں بلکہ جنوبی کوریا  اور چین کے بیجنگ میں قائم جدید ترین انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی ہیں۔

بھارت کے تحقیقی صحافی نے ان تصاویر کا بیچ چوارہے پر بھانڈا پھوڑتے ہوئے بی جے پی رہنماؤں، حامیوں اور سرکاری ملازمین کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بی جے پی وزرا اور سرکاری ملازمین بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نوائڈا کا ہوائی اڈہ قرار دے رہے ہیں‘۔

دوسری جانب چین سے تعلق رکھنے والے صحافی شین شنوائی نے بھی بھارت کے سرکاری حکام کی جانب  سے شیئر کی جانے والی تصاویر کا خوب مذاق بنتایا۔

بھارت کے مختلف میڈیا چینلز پر جب ان ایئرپورٹس کو نوائڈا کا کہہ کر چلایا گیا تو فیکٹ چیکر عزیز رضوی نے بھی نشاندہی کی اور بتایا کہ یہ جنوبی کوریا کا انچیون ہوائی اڈہ ہے۔۔

نوئڈا میں زیرتعمیر ہوائی اڈے کو ’نوائڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ یا ’جیور ایئرپورٹ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا کل رقبہ پانچ ہزار ایکڑ ہے اور اسے ایک سوئس ایئرپورٹ کمپنی تعمیر کررہی ہے، جس پر 29،560 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -