تازہ ترین

’انتخابات میں حساب لیں گے، بھاگنے نہیں دیں گے‘

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں آپ سے حساب لیں گے، بھاگنے نہیں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے پہلے جو کرسی پر بیٹھے تھے وہ بھی چور چور کہتے تھے، آپ سے پہلے جو کرسی پر بیٹھے تھے وہ بھی امپائر کی انگلی کا انتظار کرتے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی اور زرداری کو بیس، بیس سال سزا دلانے کے لیے فون کرتے تھے، ہمیں کوئی خوشی نہیں ہورہی ہے کہ آج ان کے خلاف آڈیو ٹیپس مل رہی ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ فون کال کرنیوالا نظام غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر جمہوری سیاست بند کردیں ورنہ آپ کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو آپ سے پہلے بیٹھے تھے ان کے ساتھ ہوا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انشا اللہ بلدیاتی الیکشن میں آپ سے انصاف لیں غے، آنے والے الیکشن میں آپ سے حساب لیا جائے گا، بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کوئی ہوائی جہاز آپ کو لینے نہیں آئے گا، این اے 133 میں ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت کی ویڈیوز پر تشویش ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو تکالیف آپ کو پہنچائی گئی ہے وعدہ ہے مل کر حساب لیں گے، پی پی کا نعرہ ہے مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان، انشا اللہ جیت پیپلزپارٹی اور عوام کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 17 دسمبر کو ہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں گیس بحران پر احتجاج کریں گے، گڑھی خدا بخش میں 27 دسمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا اسی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

Comments

- Advertisement -