جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

کرتارپور کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی۔

ماڈل صالحہ امتیاز نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘میں نے ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ شوٹ کا حصہ نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کرتار پور گئی تھی’۔

ماڈل نے لکھا کہ ‘میرا مقصد کسی کے جذبات کو مجروع کرنا نہیں تھا تاہم اگر میں نے کسی کو دکھ پہنچایا ہے یا کسی کو لگتا ہے کہ میں ثقافت یا مذہب کا احترام نہیں کرتی تو میں معافی مانگتی ہوں۔

صالحہ امتیاز نے کہا کہ میں سکھ ثقافت، مذہب کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں سکھ برادری سے معافی مانگتی ہوں۔

واضح رہے کہ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام سے گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لیا تھا جبکہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدرینے بھی اس واقعے پر تنقید کی تھی ۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈیزائنر اور ماڈل سے سکھ برادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں