تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

معروف گلوکارہ اپنے دوست کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ شالملی کھولگڑے اپنے مسلمان دوست فرحان شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ شالملی نے اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے دی، انہوں نے بتایا کہ وہ 22 نومبر کو اپنے دوست کے فرحان شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

شالملی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے بالکل اسی طرح کی شادی کی جس کی ہمیں امید تھی، ہم نے اپنے اہلخانہ، رشتے دار اور چند کزن کی موجودگی میں گھر میں ہی شادی کی۔‘

گلوکارہ نے ایک پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کیں جس میں ہندو مذہب کے مطابق رسموں کی ادائیگی ہورہی ہے۔

گلوکارہ نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ہم اپنی شادی میں ہندو اور مسلم رسمیں چاہتے تھے، فرحان کے بہنوئی نے دعا پڑھی، نکاح کا انگریزی ترجمہ کیا اور پھر سورۃ فاتحہ پڑھی۔

شالملی کھولگڑے کے شوہر فرحان شیخ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق وہ ایک ساؤنڈ انجینئر ہیں، گلوکارہ کے مداح انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں جب کہ جوڑے کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شالملی کھولگڑے کے سپر ہٹ گانوں میں بلم پِچکاری، لت لگ گئی، بے بی کو بیس پسند ہے اور دارو دیسی سمیت کئی گانے شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -