تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

جنسی ہراسانی کے الزام پر بھائی کی مدد، نیوز اینکر معطل

امریکی نیوز چینل سی این این نے جنسی ہراسانی کے الزام میں بھائی کی مدد کرنے پرپرائم ٹائم اینکر کرس کیومو کو معطل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این کے اینکر کرس کیومو کو بھائی اور نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کیومو کی جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کا مقابلہ کرنے میں مدد پر معطل کردیا گیا۔

کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی دنوں میں دونوں بھائیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تھا، جن دنوں کورونا نے ریاست نیویارک میں تباہی مچائی ہوئی تھی تو عوام کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال سے متعلق آگاہ کرنے پر سابق گورنر اینڈریو کیومو کو سراہا جاتا رہا ہے۔

اینڈریو کیومو نیو یارک انتظامیہ کی سابق ملازمین سمیت دیگر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کا کئی مہینوں سے مقابلہ کر رہے تھے، انہوں نے بالآخر اگست میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

رواں سال اکتوبر میں 63 برس کے سابق گورنر اینڈریو کیومو پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی خاتون اہلکار کو زبردستی ہاتھ لگایا ہے۔

سی این این کے اینکر کرس کیومو

سی این این کے اینکر کرس کیومو کے خلاف اپنے بھائی کا دفاع کرنے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سی این این کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’نیو یارک کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے پیر کو دستاویزات جاری ہوئی ہیں جو کرس کیومو کی اپنے بھائی کا دفاع کرنے پر روشنی ڈالتی ہیں۔‘

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’دستاویزات، جو ریلیز ہونے سے قبل ہمیں موصول نہیں ہوئی تھیں، سوالات کو جنم دیتی ہیں۔‘

سابق گورنر اینڈریو کیومو

انہوں نے مزید کہا کہ سی این این کی انتظامیہ سمجھتی ہے کہ اینکر کرس کیومو نے اپنے بھائی اینڈریو کیومو کی مدد کر کے اپنے خاندان کو نوکری پر ترجیح دی ہے۔

سی این این انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کرس کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے، اور اس معاملے کی مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -