تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے والی خاتون ڈاکٹر کو سزا

آسٹریا کی عدالت نے ایک مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر خاتون ڈاکٹر کو سزا سنادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی میں آسٹریا کے ایک اسپتال کے عملے کی غفلت کے باعث ضعیف العمر شخص کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

معمر شہری کی ایک بیماری کی وجہ سے بائیں ٹانگ کاٹی جاننی تھی لیکن ڈاکٹر نے غلطی سے دائیں ٹانگ کاٹ دی تھی اور غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا تھا جب ٹانگ کی پٹی تبدیل کی جارہی تھی۔

اس کیس کا فیصلہ آسٹریا کی مقامی عدالت نے گذشتہ روز سنایا جس میں 43 سالہ خاتون ڈاکٹر (سرجن) کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 2700 یورو (5 لاکھ 36 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا۔

عدالت میں مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی متاثرہ مریض چل بسا تھا اس لیے عدالت نے اس کی بیوہ کو بھی 5 ہزار یورو (تقریباً 10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنےکا حکم دیا۔

خاتون ڈاکٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی اور انہیں نہیں معلوم یہ کیسے ہوئی، شاید اس کی وجہ آپریشن تھیٹر میں چین آف کمانڈ کی خرابی تھی۔

Comments

- Advertisement -