تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حکومت نے سود کی مد میں‌ ادائیگی کے لیے 3 ہزار ارب روپے قرض لیا، علی محمد خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے صرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں، موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگی کے لیے 3 ہزار ارب روپے اضافی قرض لیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے مسئلے کی وجہ سے یقیناًعوام پریشان ہیں مگر مہنگائی کےصرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے  3 ہزار ارب روپے اضافی قرضہ لیا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ  اسحاق ڈار نے 4 سال ڈالر کی قدرکو مصنوعی سہارے پر رکھا، مفتاح اسماعیل آئے تو انہوں نے ڈالر کو ڈی ویلیو کیا، ہم نےبھی روپےکو اس کی اصل قدرپرچھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: قبول اسلام کیلیے عمر کی حد؛ علی محمد خان نے حقیقت بتا دی

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں الیکشن کمیشن کو فنڈنگ روکنےکاکوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، حکومت کو آئین کےمطابق فنڈز جاری کرنے ہوتے ہیں۔

قبل ازیں لندن میں گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہرچیزلکھوا لی ہے، تین سال میں چھ ارب ڈالرز آئی ایم ایف نے دینا ہیں، یہ خیرات نہیں قرض ہے، جس کے عوض اُس نے پاکستان کی ہر چیز کو گروی رکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ تیس ارب ڈالرز ملک میں بھیجتے ہیں، ہم اوورسیزپاکستانیوں کو مکمل انصاف نہیں دے سکے، آج بھی اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے ہیں۔

Comments

- Advertisement -