جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چھائے مندی کے بادل نہ چھٹ سکے، ہندریڈ انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گر گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا، ہنڈریڈ انڈٰیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا، دوران کاروبار ہنڈریڈ انڈیکس 771 پوائنٹس تک گر کر 42 ہزار 769 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

ہنڈریڈ انڈٰکس 150 پوائنٹس سے گر کر 43 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق آج بھی مارکیٹ گرنے کی وجہ بینک سیلینگ ہے، بروکرز نے کمپنیز کے مہنگے شیئرز فروخت کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت ، نیا ریکارڈ قائم

دوسری جانب امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح برقرار رہی۔

انٹر بینک میں 37 پیسے مہنگا ہوکر 177 روپے 2 پیسے پر پہنچ گیا، فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے 90 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کل ڈالر 176 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا اور آج صبح سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں