تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بلدیاتی انتخابات میں ’ای وی ایم‘ کے تجربے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے تجربے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے تجربے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج پر ای وی ایم کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے پائلٹ پروجیکٹ کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کرلیا، تجربے کے لیے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے، مشینوں کی فراہمی کے شیڈول پر فیصلہ ہوگا کہ تجربہ کس صوبے میں کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: وفاقی حکومت کا ای وی ایم کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ای وی ایم کے استعمال اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قانون منظور کیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مؤثر استعمال کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کو ای وی ایم کے استعمال پر تحفظات ہیں، جس کی بنیاد پر انہوں نے حکومت پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -