تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

آندرے رسل نے دکن گلیڈی ایٹرز کو ٹی 10 لیگ کا ٹائٹل جتوادیا

ابوظبی: دکن گلیڈی ایٹرز نے فائنل معرکے میں دہلی بُلز کو شکست دے کر ٹی 10 لیگ 2021 کا ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جانے والے فائنل معرکے میں دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بلز کو 56 رنز سے شکست کر فتح سمیٹی، دہلی بلز 160 رنز کے تعاقب میں 103 رنز بناسکی۔

چندرپال ہیمراج کی 42 رنز کی اننگز بھی بُلز کو شکست سے نہ بچاسکی، عادل راشد نے 15 رنز بنائے، دکن گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملز، ہسارانگا اور اسمتھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل دکن گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیل کر بغیر وکٹ گنوائے 159 رنز بنائے تھے، آندرے رسل نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

دوسرے اوپنر کیڈ مور نے بھی 59 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، دہلی بُلز کا کوئی بھی بولر وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ٹیم ابوظبی اور بنگلا ٹائیگرز کا میچ ٹائی ہوگیا تھا، پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن ہونے کے سبب ٹیم ابوظبی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی تھی۔

بنگلا ٹائیگرز 99 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 98 رنز بناسکی تھی، ول اسمیڈ 25 اور ول جیکس نے 20 رنز بنائے تھے، نوین الحق نے 2، لیونگ اسٹون اور احمد دانیال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پہلی اننگز میں ابوظبی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 98 رنز بنائے تھے، کولن انگرام نے 41 اور فل سالٹ نے 21 رنز اسکور کیے تھے، محمد عامر، ہارٹلی، فلیچر، کریم اور صابر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -