اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

پشاور کا پائلٹ جہاز سمیت کُنڈ ملیر سے لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور سے تعلق رکھنے والا پائلٹ خود کے تیار کردہ جہاز سمیت بلوچستان کے علاقے کُنڈ ملیر سے لاپتا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والا پائلٹ خود کے تیار کردہ جہاز سمیت کنڈ ملیر سے لاپتا ہوگیا، اجمل قاضی کو یاسر نامی شخص نے سیاحتی مقاصد کے لیے کنڈ ملیر بلایا تھا۔

اجمل قاضی نے اپنے بھائی کے ساتھ جہاز کو ٹرک پر لاد کر دو دسمبر کو کنڈ ملیر پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق دو دسمبر کی شام کنڈ ملیر میں اجمل قاضی نے اپنے تیار کردہ جہاز کو اُڑایا، 1500 فٹ بلندی پر اجمل قاضی نے اطلاع دی کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔

چچا کا کہنا ہے کہ پیغام پہنچنے کے بعد اجمل قاضی سے دوبارہ رابطہ بحال نہیں ہوسکا، اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا ہے یا پھر سمندر میں گرا ہے۔

پائلٹ کے اہلخانہ نے لاپتا اجمل قاضی کو تلاش کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں