تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں نصب قائد اعظم کے مجسمے کی عینک چوری

ملتان: پنجاب کے ضلع وہاڑی میں نصب قائد اعظم کے مجسمے پر لگی عینک کوئی نکال کر لے گیا، جس کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی  میں  نامعلوم چوروں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب قائداعظم کے مجسمےکوبھی نہ بخشا اور وہ عینک چوری کر کے لے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جدید سی سی ٹی وی اور سیکیورٹی انتظامات ہونے کے باوجود مجسمے سے عینک چوری ہونے کا واقعہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مجسمے سے عینک چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے فوری رپورٹ طلب کی۔

مزید پڑھیں: مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں: اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند دوبارہ چوری

عثمان بزدار نے کہا کہ قائد اعظم کے مجسمےسے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طور پر دوسری عینک لگانےکی ہدایت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -