تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بلدیاتی الیکشن پر علی امین گنڈا پور کا دھمکی آمیز بیان

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے بلدیاتی الیکشن کے دوران دھمکی آمیز بیان دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی فیصل امین گنڈا پور کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیات کی وزارت ہمارے پاس ہے، فنڈز اور اسکیمیں ہم نے دینی ہیں، مخالف امیدوار جیت گیا تو ان کا کام کرنا تو چھوڑو، فنڈز بھی چھوڑ دو وہ بلدیات کے دفتر میں گھس بھی گیا تو میں اپنی مونچھیں منڈوالوں گا۔

اس موقع پر مہنگائی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر چینی اور آٹا مہنگا ہے تو اس کا استعمال کم کردیا جائے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگر چائے میں چینی کے 100 دانے ڈالنے کے بجائے 9 دانے کم کردیے جائیں تو اس سے چائےکم میٹھی نہیں ہوگی اور روٹی کے 100 نوالوں میں سےکیا قوم کے لیے 9 نوالےکم نہیں کیے جاسکتے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ڈی آئی خان جلسہ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ علی امین کو آج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے رو برو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، الیکشن کمیشن وفاقی وزیر علی امین خان نوٹس کیس کو مانیٹرنگ کررہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی شفافیت، غیرجانبداری یقینی بنائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -