تازہ ترین

قینچی گم ہونے پر حجام نے ساتھی کی جان لے لی

جھنگ: پنجاب کے شہر جھنگ میں قینچی گم ہونے پر حجام نے ساتھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جھنگ کے تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے میں قینچی گم ہونے پر دو حجاموں کے درمیان جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد حجام نے ساتھی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

ریسکیو حکام نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھی کو قتل کرکے فرار ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: موبائل فون کے پیسے کیوں مانگے؟ دوست نے دوست کو قتل کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر جہلم میں موبائل کے پیسے مانگنے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم زبیر نے دوست حمزہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم زبیر نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -