تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فیصل آباد میں مبینہ چوری کا الزام لگا کر خواتین پر بہیمانہ تشدد

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دکانداروں نے خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن سرگودھا روڈ پر دکانداروں نے مبینہ چوری کا الزام لگا کر خواتین پر وحشیانہ تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق دکانداروں نے دو خواتین اور بچیوں پر الیکٹرک اسٹور سے سامان چرانے کا الزام لگایا اور خواتین کو ہاتھ پیر پکڑ کر مارتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران خاتون کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے، تماشہ دیکھتے لوگ ویڈیو بناتے رہے اور خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیا تو پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد، بدسلوکی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آئی جی کو ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، خواتین پر تشدد، بدسلوکی کے ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں۔

Comments

- Advertisement -