تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بنگلا دیش کیخلاف میچ میں ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ بابر اعظم نے بتادیا

ڈھاکا: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے آخری روز ہماری یہی سوچ تھی کہ جیت کے لیے جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بہت اہمیت کے حامل ہیں، ہماری یہی سوچ تھی کہ جیت کے لیے جانا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بارش کی وجہ سے پچ مشکل ہوگئی تھی لیکن ساجد خان کا اسپیل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دی اور دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی اور ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔

میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال جاری کی۔

آئی سی سی کے جاری کردہ ٹیبل کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچز میں سے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 100 فیصد جیت کے مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 3 میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے لہٰذا وہ 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت نے 6 میچز کھیلے ہیں ، 3 میں اسے کامیابی ، ایک میں شکست اور 2 میچز ڈرا ہوئے ہیں اور وہ 58.33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments

- Advertisement -