The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ کا بھی گرین لائن میٹرو ٹریک کے علامتی افتتاح کا فیصلہ

کراچی: مسلم لیگ ن نے بھی کراچی گرین لائن میٹرو ٹریک کے علامتی افتتاح کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی قیادت نے بھی گرین لائن میٹرو ٹریک کے علامتی افتتاح کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال آج گرین لائن میٹرو بس روٹ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو آج دورہ سندھ مکمل کرکے واپس جانا تھا لیکن پارٹی رہنماؤں کی ہدایت پر انہوں نے کراچی میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا۔

ن لیگ ذرائع کا بتانا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد نواز شریف نے رکھا تھا، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر گرین لائن روٹ کا معائنہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: مزید 40 گرین لائن بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

ن لیگ کے رہنما دوپہر ایک بجے ناظم آباد 7 نمبر کے قریب علامتی افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 10 دسمبر کو گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کرنا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، ایس آئی ڈی سی ایل حکام روٹ کا معائنہ کریں گے۔

پی ٹی آئی حکام کی جانب سے گرین لائن بس کے روٹ، اسٹیشن اور بس ڈپو سرجانی کا معائنہ کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں