تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نادرا افسر کی بزرگ خاتون اور بیٹے کے ساتھ بدسلوکی

کراچی میں نادرا افسر نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والی بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے کے ساتھ بدسلوکی کی جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں نادرا آفس میں بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، نادرا افسر نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں۔

نادرا افسر نے معمر خاتون کے بیٹے کو کہا کہ بار بار اس بڈھی کو کیوں لے کر آرہا ہے، 100 بار بھی چکر لگائے گا تو کام نہیں ہوگا، جاؤ گجرنالے پر چلے جاؤ۔

نادرا افسر نے شہری کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ بدمعاشی ہے، باہر آکر سمجھاؤں۔

معمر خاتون نادرا افسر کو جانے دو بیٹا کہہ کر بار بار روکتی رہی، ویڈیو بنانے والے شہری سے بھی نادرا افسر نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

چیئرمین نادرا کا نوٹس

بعدازاں چیئرمین نادرا طارق ملک نے شہری سے ناروا سلوک پر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد صادق کومعطل کردیا۔

چیئئرمین نادرا نے کہا کہ انکوائری کرکے جلد ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے، قومی ادارے میں ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

Comments

- Advertisement -