The news is by your side.

Advertisement

ہاکی فیڈریشن نے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈچ کوچ سیگیفیڈ ایکمین کو 2026 تک قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے، ٹیم کی اسکلز بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ غیرملکی کوچ کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں شکست، ہیڈ کوچ جونئیر ہاکی ٹیم کا انکشاف

واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سفر کا 11ویں پوزیشن پر اختتام پزیر ہوا تھا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

سابق ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ بطور کوچ جونیئر ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ تھی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے پی ایچ ایف کےصدر اور سیکرٹری نے تمام سہولتیں فراہم کیں۔

دانش کلیم نے بھارت میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں ناکام ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑی باصلاحیت ہیں مگر توقعات کے مطابق نتائج نہ آسکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں