تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جنید صفدر کی والدین کے ہمراہ تصویر وائرل

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی قوالی نائٹ کی تصویر وائرل ہوگئی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدین کے ہمراہ قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی۔

جنید صفدر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اہلیہ عائشہ سیف، والدین مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر نے سفید رنگ کی شلوار قمیص پہنی جبکہ مریم نواز نے گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کی ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی، بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ شادی کی باقاعدہ تقریبات پاکستان میں طے ہونا پائی ہیں جن میں رخصتی اور ولیمہ شامل ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مریم نواز گانا گنگنا رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز بالی ووڈ کی مشہور فلم ’جرم‘ کا شہرہ آفاق گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا‘ گا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -