تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اعجاز اسلم سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم بے جا تنقید کرنے والے صارف پر برس پڑے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا صارف کو پرانی پوسٹ کو والد کے انتقال سے جوڑنے پر کھری کھری سنادیں۔

اعجاز اسلم نے پرانی پوسٹ میں ہیوی بائیک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی جس پر ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ ’چار دن پہلے تو آپ کے والد کا انتقال ہوا تھا آج گھوم رہے ہیں۔‘

صارف کی تنقید پر اداکار نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا یہ ایک پرانی تصویر ہے۔

اعجاز اسلم نے صارف کو مشورہ دیا کہ گھر میں بیٹھ کر لوگوں کو جج کرنے سے بہتر ہے کہ باہر نکل کر لوگوں کی مدد کریں، اداکار نے صارف کو دعا دی کہ اللہ آپ کو ہدایت اور سکون دے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع اُن کے قریبی دوست اور اداکار فیصل قریشی اور فخر عالم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اعجاز اسلم کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -