تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسنیپ چیٹ سے پیسے کمانے کا فیچر متعارف

سوشل میڈیا ویب سائٹس یوٹیوب، فیس بک، اور ٹک ٹاک کی طرح اسنیپ چیٹ نے بھی پیسے کمانے کا فیچر متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک کی طرح اسنیپ چیٹ بھی اپنے پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کو ان کے فن کا معاوضہ ادا کرےگا۔

اسنیپ چیٹ اپنے نئے ٹول ’ لینسز‘ اور پہلے سے موجود لینس فیسٹ کے فیچر اسپیٹیکلز کے تحت اے آر ’ آگمینٹڈ ریئلٹی‘ کے تخلیق کاروں کو مونیٹائزیشن کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

اسنیپ چیٹ نے حال ہی میں لینسز کے لیے نئے فیچر متعارف کرائے ہیں جن میں ’ کسٹم لینڈ میکرز‘ بھی شامل ہے جو اسنیپ چیٹرزکو لوکل لینڈ مارک کو آگمینٹڈ ریئلٹی تجربے کے ساتھ بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ جب کہ تخلیق کار چاہے تو اپنے گھر کے کسی حصے میں لینسز کو اسپیٹیکلز کے ساتھ منسلک کرسکتے ہیں ، جس سے انہیں آگمنٹٹڈ ریئلٹی کا ملٹی یوزر تجربہ ملتا ہے۔

لینس کال ٹو ایکشن: یہ ایک نیا فیچر ہے جو تخلیق کاروں کو لینس میں لنکس شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے جس کی بدولت اسنیپ چیٹرز کے لیے منزل تک کا سفر آسان ہوجاتا ہے۔

گفٹنگ: یہ ٹول لینس کری ایٹرز کو اسٹوری ریپلائیز کے ذریعے اسنیپ چیٹرز سے مدد حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لینس کے تخلیق کار اسٹوری ریپلائیز کے ذریعے ملنے والے تحائف کے ریونیو میں سے اپنا حصہ وصول کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ فیچر فی الحال امریکا کے کے لیے دست یاب اور جلد ہی اسے دنیا بھر میں متعارف کرادیا جائے گا۔

کسٹم لینڈ مارک:اسنیپ نے 2019 میں لینڈ مارک اوور 2020 میں لوکل لینسز لانچ کیے تھے۔ جن کی بدولت آگمینٹڈ ریئلٹی کو دنیا بھر کے درجنوں مقبول ترین مقامات پر لیئرنگ (کمپیوٹر گرافکس میں ایک ڈرائینگ میں منطقی طور پر تعلق رکھنے والے منطقی ایلیمنٹس کی گروپ بندی) کرتا ہے۔ تخلیق کار تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ساتھ کسٹم لینڈ مارک بنانے اور مقامی لینڈ مارکس کو اے آر اٹریکشنز میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

لینسز: اسنیپ نے لینس اسٹوڈیو کے لیے ورژن 4.10 اپ ڈیٹ لانچ کیا ہے، یہ اس کا اے آر تخلیق کرنے کا سافٹ ویئر ہے۔ یہ ٹول استعمال کنددگان کو اسنیپ چیٹ، اسنیپ کیمرہ اور اسپیٹیکلز اور کیمرہ کٹ کے ذریعے دوسری ایپلی کیشنز میں لینسز اور فیچر تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -