The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل ویسٹ انڈین کوچ کا اہم بیان

کراچی: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سمنز کا اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ پاکستان آچکا ہوں، پاکستان آنے میں کسی کھلاڑی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

فل سمنز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہم باہر نہیں جاسکتے اس لیے کراچی نہیں دیکھ پاؤں گا جس کا دکھ ہے۔

ویسٹ انڈین کوچ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کررہے ہیں، وہ فارم میں ہیں ان کے خلاف پلان بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز13 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے،ون ڈے سیریز کے میچز 18 دسمبر سے شروع ہونگے۔

مزید پڑھیں: خوش آمدید: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا تھا۔

ٹی 20 سیریز

بابراعظم(کپتان)، شاداب خان،آصف علی،فخر ‏زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمدحسنین، محمدنواز، محمدرضوان، محمدوسیم، شاہین ‏شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر۔

ون ڈے سیریز

ون ڈے اسکواڈ میں بابراعظم ، شاداب خان، آصف علی، فخرزمان، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخاراحمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، ‏محمدرضوان، وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں