تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ٹیلی فلم ’ہنگور‘ کی اداکارہ درفشاں سلیم نے مداحوں سے کیا کہا؟

معروف اداکار جاوید شیخ، عفان وحید، زاہد احمد، صبا قمر اور درفشاں سلیم ٹیلی فلم ’ہنگور‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

گزشتہ روز فلم ’ہنگور‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، فلم اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کی جائے گی۔

فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہنگور، مواد جو ہمیں بنانے کی ضرورت ہے، وہ مواد جس کی آپ سب کو تعریف کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے اس ٹیلی فلم میں محنت کی ہے آپ کی محبت درکار ہے۔‘

درفشاں نے پوسٹ کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداح ٹیلی ’فلم ہنگور‘ کے ٹریلر کی تعریف کررہے ہیں اور فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کا نام پاکستان نیوی کی ڈیفنی کلاس آبدوز ہنگور کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے بھارتی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو غرقِ آب کیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نے بحری جنگی جہازکو تباہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -