تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ہانگ کانگ یونیورسٹی نے اومیکرون ویرینٹ کی تصویر شائع کردی

ہانگ کانگ کی یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تصویر شائع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ یونیورسٹی کی لی کاشِنگ طب فیکلٹی نے کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے الیکٹران مائیکرو اسکوپ کے ذریعے حاصل کردہ تصویر شائع کی ہے۔

اومیکرون کے نئے ویرینٹ کی شائع کی گئی تصویر میں متاثرہ خلیے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اومیکرون ویرینٹ عالمی ایجنڈے پر بدستور سرفہرست ہے، متعدد ممالک میں اومیکرون کی نشاندہی ہوئی ہے اور اس ویرینٹ کے زیادہ متعدی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا تھا کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا وائرس کی دوسری اقسام سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین نے بتایا تھا کہ ابتدائی جائزے سے پتا چلا اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں لیکن یہ وائرس دوسری اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے خلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا امکان نہیں، تاہم نئے ویرینٹ سے متعلق یہ انتہائی ابتدائی جائزہ ہے، محتاط ضروری ہے۔

دوسری جانب ادویہ ساز کمپنی فائزر اور بائیو این ٹیک نے کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے سد باب کےلیے اپنی تیار کردہ کوویڈ ویکسین کو مفید اور مؤثر قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -