تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شائقین کو اسٹیڈیم میں کیسے لایا جائے؟ پی سی بی نے اجلاس بلا لیا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے پی سی بی نے اجلاس بلا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے پی سی بی نے اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ون ڈے سیریز میں شائقین کو فری انٹری پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فری انٹری ملنے کا اعلان ٹی 20 سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ گرین شرٹس کے نام

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے بھی گلہ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی شاندار رہی، مگر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی مجھے افسردہ کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا تھا، جس میں قومی ٹیم نے 63 رنز سے فتح سمیٹی، تاہم میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی انتہائی قلیل تعداد میدان میں آئی۔

وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات پر ہےکہ اسٹیڈیم خالی ہے پہلےجگہ نہیں ہوتی تھی کراچی کے ‏نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم آئیں رمیزراجہ سےدرخواست کرونگاکہ اسٹوڈنٹس کیلئے ‏فری انٹری کردیں۔

Comments

- Advertisement -