تازہ ترین

فیشن ویک میں گرنے کے بعد علیزے شاہ کا ردعمل آگیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر چلتے ہوئے گرنے کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں بائیں طرف جارہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے کنفیوژن ہوئی اور میں پھسل گئی۔‘

علیزے نے کہا کہ لیکن شازیہ منظور نے مجھے پیار سے واپس اٹھا لیا۔‘

واضح رہے کہ علیزے شاہ برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر چلتے ہوئے گِر گئی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اداکارہ کے ہمراہ گلوکارہ شازیہ منظور بھی ریمپ پر موجود تھیں جو اپنا شہرہ آفاق گیت ‘چن میرے مکھنا’ گنگنا رہی تھیں۔

علیزے نے شازیہ منظور کے گانے پر رقص بھی کیا تاہم ریمپ سے واپس جاتے ہوئے علیزے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر گئی تھیں۔

تاہم گلوکارہ شازیہ منظور نے فوری طور پر علیزے کو سہارا دے کر اٹھایا اور ان کی ہمت بڑھائی تھی۔

Comments

- Advertisement -