تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

بے روزگار نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھ گیا

جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں بے روزگار نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جہلم کے للہہ انٹرچینج کے قریب بے روزگار نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، نوجوان نے مطالبہ کیا کہ عرصہ دراز سے بے روزگار ہوں فواد چوہدری نوکری دیں، نوکری کا لیٹر نہ دیا گیا تو خودکشی کرلوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری، مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، مقامی انتظامیہ کی ٹاور سے نوجوان کو اتارنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

بعدازاں نوجوان کو اتارنے کے لیے والد سے اعلانات کروائے گئے، والد محمد حنیف نے اپنے بیٹے کی ٹاور سے اترنے کے لیے منتیں کیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ والد بیٹے کو بار بار پکارتے رہے مگر ٹاور پر چڑھے بیٹے نے کوئی جواب نہ دیا، اداس والد کی آواز مدھم پڑ گئی مگر بیٹے نے ایک نہ سنی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پرائیویٹ کمپنی کے افسران لیٹر لے کر موقع پر موجود رہے تاحال ریسکیو اور پولیس ٹیمیں، انتظامیہ نوجوان کو ٹاور سے اتارنے میں ناکام ہیں۔

Comments

- Advertisement -