تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سابق جنوبی افریقی کھلاڑیوں پر نسلی تعصب کے الزامات ثابت

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑیوں کے خلاف نسلی تعصب کے الزامات ثابت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، گریم اسمتھ، موجودہ کوچ اور سابق وکٹ کیپر مارک باؤچر کے خلاف سیاہ فام کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ رویے کا الزام ثابت ہوگیا۔

اس بات کا انکشاف جنوبی افریقہ کے سوشل جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز پال ایڈمز اور مکھایا این تینی نے ساتھی کھلاڑیوں پر متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کی شکایات کی تھیں جس پر تحقیقات ہوئیں۔

جنوبی افریقی بورڈ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا مطالعہ کررہے ہیں ابھی کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گریم اسمتھ کی کپتانی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں سیاہ فام کھلاڑی مکھایا این تینی، پال ایڈمز ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل مکھایا این تینی نے الزام لگایا تھا کہ اگر تھامی (ڈومیسٹک کھلاڑی) سفید فام ہوتا تو اب تک ٹیسٹ الیون کا حصہ ہوتا جبکہ انہوں پورے اسکواڈ میں صرف ایک سیاہ فام پلیئر کی موجودگی پر بھی شدید تنقید کی تھی۔

تاہم تھامی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونے کے باوجود میرے فیلڈ میں نہ اترپانے کی وجہ کوئی نسلی امتیاز نہیں میری گیری کرسٹن سے اس بات پر کافی بات ہوچکی اور میں ان سے پوری طرح مطمئن ہوں مجھے موقع ملنے کا پورا یقین ہے مگر اس میں ایک ہفتہ یا پھر ایک سال لگ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -