تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ پر سندھو دیش کی حمایت کا الزام

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے وزیراعلیٰ سندھ پر سندھو دیش کی حمایت اور لسانیت کو فروغ دینے کا الزام عائد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے معروف کاروباری علاقے صدر میں واقع ریگل چوک پر ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام بلدیاتی ایکٹ ، مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات کے خلاف ’دختران کراچی‘ کا احتجاج ہوا۔

خواتین احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ سندھودیش کے حامی وزیراعلیٰ اپنے بیانات لسانیت کو ہوا دے رہےہیں، ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس ملک کو بنایا اور اب اس کا دفاع بھی کررہے ہیں۔

عامر خان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عمر کے حساب سے بیانات جاری کریں کیونکہ وہ جس عمر کے ہیں ہم اُس سے زیادہ عرصے تک جیلیں کاٹ چکے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم اتنی ہی بری اور دہشت گرد جماعت تھی تو پی پی نے ماضی میں ہمیں حکومت میں کیوں شامل کیا اور ہم سے حمایت کیوں مانگی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 2008 میں کاروباری شخصیات اور تاجر برادری کو بلیک میل کر کے پیسہ بنایا، پیپلزپارٹی نے کراچی کے امن کیلئےکڑوا گھونٹ پیا۔

انہوں نے بوری بند لاشوں کا الزام ایم کیو ایم پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اُس طاقت کے دور میں بھی ان کا مقابلہ کیا، اب تو یہ بالکل مردار ہوچکے ہیں جو دھمکی دینے کے قابل بھی نہیں ہے۔

سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں عبرتناک شکست سے بچنے کے لیے ایم کیو ایم سندھ کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے ، ہم اس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوام ایم کیو ایم کو مسترد کرچکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں اپنی شکست پہلے ہی نظر آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -