تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

یہ کس پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والد کے ساتھ بچپن کی یادگار تصویر شیئر کردی۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ بچپن کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔

حرا مانی کی بچپن کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے والد کی گود میں بیٹھی ہوئی مسکرا رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ملیں گے کہیں، اجنبی شہر کی خواب ہوتی ہوئی شام میں، شاہراہوں پر پھیلی دھوپ میں، ایک دن ہم کہیں ساتھ ہوں گے، وقت کی آندھیوں سے لڑتے ہوئے، وقت کو روکتے ہوئے، ایک ہی جیسے بہتے ہوئے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی نے لکھا کہ ’ہم ملیں گے کہیں باغ میں، گاؤں میں، دھوپ میں، چھاؤں میں، رات میں، دشت میں، شہر میں، مسجدوں میں، موسلا دھار بارشوں میں، خواب میں، گہرے پانی میں، گلیوں میں، جنگل میں، یا آسمانوں میں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’کون و مکاں سے پرے غیرآباد سیارو آرزو میں صدیوں سے خالی پڑی ہوئی بنچ پر جہاں موت بھی ہم سے دست و گریباں ہوگی۔‘

آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’ابو! ابو ہم بھی بس ایک دو دن کے مہمان ہیں جہاں آپ گئے وہیں ہم بھی آئیں گے، آپ کے پیارے سے چہرے کو چومنے۔‘

Hira Mani's father passes away, actor pens heartbreaking post

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئےتھے۔

Comments

- Advertisement -