تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

ایمن سلیم نے اپنی خوشی کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے انسٹا انسٹوری شیئر کرکے اپنی خوشی کی وجہ بتادی۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیم اسٹیڈیم میں اپنے والد سلیم یوسف کی تصویر دیکھ کر بے حد خوش ہوئیں اور ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ایمن سلیم اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ دیکھنے گئی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں جن کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایمن سلیم کی بھی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیم کسی گلی میں کرکٹ سے لطف اندوز ہورہی ہیں، اداکارہ کو شہزاد شیخ نے گیند کروائی تو انہوں نے زور دار چھکا لگادیا۔

ایمن سلیم اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -