تازہ ترین

ثانیہ مرزا نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹینس کھیل رہی ہوں اور انسان کو وہی کام کرنا چاہیے جو اسے آتا ہو۔‘

ثانیہ مرزا نے بھارتی حسینہ ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ثانیہ مرزا نے نیو ایئر منانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ایڈیلیڈ میں میچ ہے تو وہ نیو ایئر نائٹ کو 10 بجے سو رہی ہوں گی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کی روایتی مشرقی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، ایک تصویر میں ثانیہ مرزا کو غرارہ زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -