تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‏’سنجیدہ کوششوں سے افغانستان میں انسانی بحران سے بچا جاسکتا ہے’‏

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سنجیدہ اور منظم کوششوں سے افغانستان میں انسانی بحران سے ‏بچا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، اس ‏موقع پر باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں امدادی کاموں کے تعاون اور شراکت داری کے امور زیر غور آئے، باہمی ‏دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں انڈونیشیا کے کردار کو خصوصی اہمیت ‏دیتا ہے۔

آرمی چیف نے پر امن افغانستان اور مفاہمتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ اور منظم کوششوں سے افغانستان میں ‏انسانی بحران سے بچا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان ‏علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغان صورت حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ‏انڈونیشین وزیر خارجہ نے بارڈر مینجمنٹ اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -